پنک گیمز 2026ء میں شرکت کے لئے فیصل آباد ڈویژن سے 16 مختلف کھیلوں کی گرلز ٹیمیں لاہور روانہ

فیصل آباد: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت پنک گیمز 2026ء میں شرکت کے لئے فیصل آباد ڈویژن سے 16 مختلف کھیلوں کی گرلز ٹیمیں لاہور روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ خواتین کھلاڑی 11 سے 15 فروری تک لاہور میں ہونے والی پنک گیمز میں آرچری، اتھلیٹک، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، ہاکی، ووشو، کراٹے، ماس ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، تیکوانڈو، والی بال، رگبی، چیس، ویٹ لفٹنگ اور پیڈل ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان،شہر اور ڈویژن کی نمائندگی کر رہی ہیں لہذا نظم وضبط، سپورٹس مین سپرٹ کھلاڑیوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنک گیمز میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیمیں انشاء اللہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز کے ساتھ واپس لوٹے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں