سرویکل کینسر سے بچاؤ کی پہلی ویکسینیشن مہم کا آغاز

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی پہلی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران 471 ٹیمیں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائیں گی. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد کے مطابق سرویکل کینسر ہر سال پانچ ہزار سے زائد خواتین اور بچیوں کی جان لے لیتا ہے۔ اس لئے یہ مفت ویکسین لگوانا آئندہ نسلوں کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے ضروری ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں