غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مکمل انخلاء کے لئے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع کر دیا گیا

فیصل آباد ڈویژن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مکمل انخلاء کے لئے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے انخلاء پر بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے وضع کردہ ایس اوپیز/گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کے مختلف مقامات پر کاروبار کرنے والے افغانیوں کو انفورسمنٹ کے ذریعے ہٹایا جائے اور ان کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن کو پیرا فورس کے ساتھ مل کر فٹ پاتھ خالی کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں