پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنانے کے لئے “آڈپٹ دی پارک” مہم شروع

فیصل آباد: پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنانے کے لئے “آڈپٹ دی پارک” مہم کے تحت پہلے مرحلے میں شہر کے 25 پارکوں کو تفریحی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے شہریوں کو دیا جائے گا جبکہ 25 پارکوں کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اپنے وسائل سے بہتر بنائے گی۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور کے مطابق ان 50 پارکس میں چاردیواری، لائٹنگ، واش رومز، ٹریک کی بہتری، لینڈ سکیپنگ، ہارٹیکلچر ورک کے علاوہ واٹر پمپس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ بیچز کی مرمت اور جھولوں کی درستگی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے 70 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء پر مزید پارکوں میں عدم دستیاب تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے دلاور خان نے راؤنڈ اباؤٹس کی ڈویلپمنٹ، گرین بیلٹس، سینٹر میڈینز کی بہتری، فواروں کو فعال کرنے اور مختلف چوکوں میں ماڈلز کی تنصیب سے متعلق آگاہ گیا۔ کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کے لئے مزید منصوبے بھی شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں