نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 14 نومبر کو فیصل آباد میں شروع ہو گا

فیصل آباد: نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 14 نومبر کو فیصل آباد میں شروع ہو گا جس میں سٹارز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ چھ دسمبر تک جاری رہے گا جس میں پانچ ٹیمیں کانکررز، سٹرائیکرز، چیلنجرز، انونسیبلز اور سٹارز حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 50 اوور کے 21 میچز ہوں گے جو کہ اقبال سٹیڈیم، پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر گراؤنڈ اور جواد کلب گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں