ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی نے 36 بیوہ خواتین کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے ختم کروا دیئے

ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی نے 36 بے سہارا بیوہ خواتین کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے ختم کرواکے قبضہ حقیقی مالکان کے سپرد کر دیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہی ہے وہ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے سہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آرڈیننس 2025ء کے مکمل نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے ہر فیصلہ فوری نافذ اور ہر جائیداد محفوظ بنائی جا رہی ہے۔ اس اجلاس میں وہ درخواست گزار بیوہ خواتین بھی موجود تھیں جن کی جائیدادوں سے قبضے ختم کروائے گئے ہیں. انہوں نے اس اقدام پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں