کمشنر کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو 30 جنوری تک شہر کے 25 پارکس کی بحالی کا ہدف

فیصل آباد:‌کمشنر راجہ جہانگیر انور نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو 30 جنوری تک شہر کے 25 پارکس کو سہولیات سے آراستہ کرنے کا ہدف دیا ہے۔ اس سلسلے میں 75 لاکھ روپے کی لاگت سے ان پارکس میں چاردیواری، آہنی گرل کا پینٹ ورک، گیٹس کی تنصیب، بینچز کی مرمت، الیکڑک ومکینیکل اور ہارٹیکلچر ورک مکمل کیا جائے گا۔ ان پارکس میں قاسم پارک گلبرگ، جناح پارک مدینہ ٹائون، ربانی پارک، لیڈی پارک شاداب کالونی، محمدی پارک گلستان کالونی، 80 مربع پارک، محمدی پارک شیخ کالونی، پارک پرتاب نگر، مین پارک جوہر کالونی، عثمانیہ پارک سمن آباد، مدنی پارک مدینہ ٹائون،علی پارک ڈی ٹائپ کالونی، الہی پارک ڈی ٹائپ کالونی، خواجہ اسلام پارک رضا آباد، ہجری پارک جڑانوالہ روڈ، ریاض پارک علامہ اقبال کالونی، رحمانیہ پارک علامہ اقبال کالونی، محفوظ پارک بٹالہ کالونی، نیشنل پارک پیپلز کالونی 1، حاجی پارک ناظم آباد، پینٹو پارک وارث پورہ، مسلم پارک پیپلز کالونی نمبر 2، ابوبکر پارک شیخ کالونی، عبداللہ پارک جناح کالونی اور اسلام نگر پارک شامل ہیں۔ کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز کے اجراء پر مزید پارکوں میں بھی عدم دستیاب تفریحی سہولیات کویقینی بنایا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ایم ڈی پی ایچ اے دلاور خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں