فیصل آباد: ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے گزشتہ 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2348 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ 64 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہی ہے وہ ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے نومبر 2025ء تک شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلق 1290، ٹاؤن پلاننگ ون سے متعلق 762، شعبہ ٹاؤن پلاننگ ٹو سے متعلق 223 درخواستوں پر خدمات فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں اس عرصہ کے دوران کچی آبادیوں کے امور کے بارے میں بھی 73 درخواستوں پر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی۔ یہ درخواستیں رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان و کمرشلائزیشن کی منظوری، جائید ادوں کی منتقلی، اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیس، ٹی پی رپورٹس، قبضہ سلپ، عمارتوں کے تعمیر کے تکمیلی سرٹیفکیٹس اور مختلف این او سی کے اجراء سمیت قبضہ مافیا، تجاوزات، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف عوامی شکایات سے متعلق تھیں۔
