فیصل آباد: شہریوں کے میونسپل سروسز سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے “ہیلو فیصل آباد” کے نام سے مانیٹرنگ سیل کمشنر آفس میں قائم کر دیا گیا ہے جو کل سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد کی ہر تحصیل سے دو مانیٹرز مقرر کئے گئے ہیں جو فیلڈ میں واسا، پی ایچ اے، ایف ڈی اے، میونسپل کارپوریشن، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، تحفظ ماحول اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے متعلقہ عوامی مسائل نوٹ کرکے مانیٹرنگ سیل ٹرانسفر کریں گے اور مانیٹرنگ سیل کی طرف سے متعلقہ محکمے کو مسائل کے حل کے لئے ڈیٹا ٹرانسفر کیا جائے گا۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کے ہمراہ مانیٹرنگ سیل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
