جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے “پنجابی زُبان تے ادب” کا لازمی کورس متعارف کروا دیا

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے دو کریڈٹ آورز پر مشتمل لازمی کورس “پنجابی زُبان تے ادب” شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیکلٹیز آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز اور مینجمنٹ سائنسز کے انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے یہ کورس کرنا لازمی ہو گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کے مطابق یہ اقدام پنجابی زبان کے فروغ اور اس کے ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے طالبات کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کی ایک کڑی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں