فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے پر عمارتوں کو سیل اور مالکان کو جرمانے کئے جائیں گے، کمشنر

فیصل آباد: کثیر المنزلہ عماراتوں میں تین ہفتوں کے اندر فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنا کر ایمرجنسی ایگزیٹ نہ بنانے والی عمارتوں کو سیل اور مالکان کو جرمانے کئے جائیں گے۔ یہ ہدایات کمشنر راجہ جہانگیر انور نے جاری کی ہیں وہ ریجنسی پلازہ، چوہدری آرکیڈ، بیرون چنیوٹ بازار اسٹیٹ لائف بلڈنگ اور میزان ایگزیکٹو ٹاور ودیگر عماراتوں آگ بجھانے والے آلات کے فعال ہونے کو چیک کر رہے تھے۔ انہوں نے ایمرجنسی آلارم کی موجودگی اور فعال ہونے کو چیک کرنے کے علاوہ فائر وائر سمیت دیگر آلات کو بھی چیک کیا اور کہا کہ بیسمنٹ میں فائر سیفٹی آلات کے اردگرد موٹر سائیکل وگاڑیوں کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی377 ہائی رائز بلڈنگز میں فائر سیفٹی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے کئے گئے فائر سیفٹی سروے کے مطابق گھنٹہ گھر کے اطراف مرکزی آٹھ بازاروں میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ کو بجھانے کے آلات موجود نہیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کے مطابق فائر سیفٹی آلات نہ رکھنے والی عمارتوں میں فوری طور پر فائر ایکسٹنگوشر نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہر دکان، سکول اور دفتر میں فائر ایکسٹنگوشر سلنڈر کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاواہ کمرشل اور نان کمرشل تمام گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوشر سلنڈر رکھنے کی پابندی عائد ہے۔ سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں