فیصل آباد میں لکھوآنہ کے مقام پر 150 ایکڑ اراضی میں نئی لینڈ فل سائٹ قائم کرنے کی منظوری

فیصل آباد: پرونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ویسٹ مینجمنٹ کے لئے فیصل آباد سمیت دو اضلاع میں لینڈ فل سائٹس کے قیام کے لئے چار ارب 35 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ اس میں سے ایک لینڈ فل سائٹ فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر لکھوآنہ کے مقام پر 150 ایکڑ اراضی میں قائم کی جائے گی۔ اس لینڈ فل سائٹ میں روزانہ 11 سو ٹن کوڑا ڈمپ کرنے کی گنجائش ہو گی جبکہ کوڑے اور کچرے کی ری سائیکلنگ بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے مطابق اس منصوبے پر منظور شدہ ڈیزائن اور پلان کے مطابق جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گائیڈ لائینز کے مطابق لینڈ فل سائٹ کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے گا تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں