موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والا کار سوار گرفتار، ملزم احد گجر پٹرولنگ پولیس کا اہلکار نکلا

فیصل آباد: بٹالہ کالونی پولیس نے ستیانہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کار سوار کو گرفتار کر کے اس خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم احد گجر پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار ہے اور ایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس نے اسے معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے. یاد رہے کہ دو روز قبل سلیمی چوک کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار خواجہ سبحان ملزم کی کار کے ساتھ لگ کر گر گیا تھا جس پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پوزیشن لے کر اس کے منہ پر کک ماری تھی۔ وقوعہ کی سیف سٹی سی سی ٹی وی وائرل ہونے پر پولیس نے دو دن کی تلاش کے بعد گزشتہ روز ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں