زرعی یونیورسٹی فیصل آباد : شہباز ٹاون چرچ کی کرسمس تقریب میں وائس چانسلر کی شرکت

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شہباز ٹاؤن میں واقع چرچ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کالونی کو جگمگاتی روشنیوں، ستاروں اور روایتی کرسمس ٹریز سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔​وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے مسیحی مذہبی اسکالر بشپ ڈاکٹر اینڈریاس رحمت، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر ندیم اکبر، اسٹیٹ آفیسر رانا شہزاد محمود، ریاض مسیح اور دیگر کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ہمیں بھائی چارے، محبت اور رواداری کے پیغام کے ذریعے معاشرے کو خوشیوں کا گہوارہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والوں کو تمام افراد کو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے ۔​مسیحی مذہبی رہنماؤں نے اس موقع پر یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں