فیصل آباد میں گزشتہ سال کی نسبت گندم کی کاشت میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ

فیصل آباد: پنجاب حکومت کی طرف سے دیئے گئے گندم کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کے لئے فیصل آباد ڈویژن میں 12 لاکھ 19 ہزار 240 ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت مکمل کر لی گئی ہے۔ گندم کی کاشت کا یہ رقبہ رواں سال کے مجموعی ہدف کا 66.52 فیصد ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 21.44 فیصد زیادہ ہے۔محکمہ زراعت توسیع کے ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود کے مطابق 30 نومبر تک 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے 18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن میں کھاد اور بیج کی وافر مقدار دستیاب جبکہ فارمر ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد بھی تسلسل سے جاری ہے۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے محکمہ زراعت توسیع اور فیلڈاسسٹنٹس کوشاباش دیتے ہوئے سرکاری رقبہ پر بھی گندم کی کاشت کا سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں