فیصل آباد: فیسکونے 3 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ 33 سرکاری محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے حتمی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے اپنے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے .فیسکو ترجمان کے مطابق سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ نادہندہ واسا فیصل آباد ہے جس کے ذمے 2 ارب 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم واجب الادا ہے۔ پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ بھی 19 کروڑ 3 لاکھ روپے کا ڈیفالٹر ہے جبکہ پنجاب پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 10 کروڑ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی باقی ہے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمہ نو کروڑ 57 لاکھ روپے کی واجبات موجود ہیں۔مزید برآں، پنجاب پولیس کے بجلی واجبات بھی 6 کروڑ 74 لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹر بھکر کے ذمے 8 کروڑ 12 لاکھ، ڈسٹرکٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ سات کروڑ چار لاکھ، پنجاب سکارپ چھ کروڑ 80 لاکھ، تحصیل ہسپتال میانوالی پانچ کروڑ 30 لاکھ، پنجاب جیل خانہ جات چار کروڑ 56 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال سرگودھا تین کروڑ 45 لاکھ، ٹی ایم اے عیسیٰ خیل تین کروڑ 76 لاکھ، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ تین کروڑ 47 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب تین کروڑ 44 لاکھ، ٹی ایم اے جھنگ دو کروڑ 86 لاکھ، محکمہ صحت ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک کروڑ 67 لاکھ، کالجز فیصل آباد ڈسٹرکٹ 62 لاکھ، ٹی ایم اے خوشاب ایک کروڑ 78 لاکھ، ٹی ایم اے چنیوٹ ایک کروڑ 34 لاکھ، محکمہ صحت سرگودھا دو کروڑ دو لاکھ، ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک کروڑ 18 لاکھ، ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن ایک کروڑ 64 لاکھ، ٹی ایم اے جناح ٹاؤن 91 لاکھ، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ ایک کروڑ 55 لاکھ، بیسک اینڈ رورل ہیلتھ جھنگ ایک کروڑ ایک لاکھ، ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن ایک کروڑ پانچ لاکھ، بوائز سکول ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد 40 لاکھ، ٹی ایم اے کوٹ مومن سرگودھا ایک کروڑ 14 لاکھ، سوشل ویلفئیر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد 13 لاکھ، ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن 34 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ 82 لاکھ اور گرلز سکول ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمے 27 لاکھ روپے واجب الاادا ہیں۔
