پنجاب میں1005 خاندانوں کو حکومت نے 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس دلوا دیا

لاہور: پنجاب میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے 1005 کیسز میں برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو حکومت نے 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس دلوا دیا ہے۔ یہ بات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہی ہے وہ “جس کی ملکیت، اس کا قبضہ” مہم کے تحت جاری ناجائز قبضے واگزار کروانے کے حوالے سے دو دن میں نمٹائے گئے کیسز کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہی تھیں۔ وزیر اعلی نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی زمینوں پر قبضے کے کیسز اولین ترجیح میں حل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے، کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر حقیقی طور پر نظر آنا چاہیے- مریمم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہو گا- انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی شہری کی زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو وہ اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دے اسے فوری قبضہ واپس دلوایا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں