مسلم لیگ ن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے 9 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

لاہور: مسلم لیگ ن نے 23 نومبر کو پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 96 جڑانوالہ سے وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر چوہدری، این اے 104 فیصل آباد سے سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کے بیٹے راجہ دانیال، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 98 چک جھمرہ سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد سے میاں طاہر جمیل، پی پی 116فیصل آباد سے وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار خاں اور پی پی 289 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں