ریسکیو 1122 فیصل آباد: نومبر میں 14 ہزار 465 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا، 7675 کو طبی امداد فراہم

فیصل آباد: ریسکیو 1122 فیصل آباد کے کنٹرول روم کو نومبر کے مہینے میں 13 ہزار 380 ایمرجنسی کالز موصول ہوئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احتشام واہلہ کے مطابق اس دوران 2913 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 9189 میڈیکل، 135 آگ لگنے، 206 کرائم کے جبکہ ڈوبنے کے آٹھ، عمارت گرنے کے پانچ اور 842 دیگر متفرق ایمرجنسیز میں ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔ اس دوران 14 ہزار 465 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 7675 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 5167 افراد کو طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ نومبر کے مہینے میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 730 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 36 کی موت ٹریفک حادثات میں ہوئی۔ علاوہ ازیں آگ لگنے کے واقعات کے دوران آگ پر قابو پا کر 24 کروڑ سے زائد کی املاک کو نقصان سے بچایا۔ اس کے ساتھ ساتھ 82 کالز پر درختوں میں پھنسے پرندوں اور مختلف جانوروں کو ریسکیو کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں