ساندل بار میراتھن اور سائیکل ریس بوہڑاں والی گراؤنڈ سے شروع ہو گی جس میں بچے اور معذور افراد بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں سائیکل ریس گٹ والا پارک جبکہ میراتھن ریس کشمیر پل انڈر پاس پر اختتام پذیر ہو گی۔ سائیکل ریس کے لئے 22 کلومیٹر اور میراتھن ریس کے لئے 10 کلومیٹر کا ٹریک مقرر کیا جائے گا۔ سائیکل ریس دوپہر دو بجے جبکہ میراتھن اس کے فوراً بعد شروع ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے متعلقہ محکموں کو سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور فرسٹ ایڈ کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سائیکل ریس میں یونیورسٹیوں، پرائیویٹ سکولوں اور کلبز کی رجسٹریشن بھی کی جائے۔اس ایونٹ کو میگا ایونٹ کی شکل دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔خصوصی افراد کی وہیل چیئر ریس بھی کرائی جائے اورچھوٹے بچوں کے لیے بھی خصوصی ریس کا اہتمام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔
