فیصل آباد: ستھرا پنجاب کی خاتون ورکر نصرت بی بی نے صفائی کے دوران ملنے والی 9 لاکھ روپے کی رقم مالک کو واپس کرکے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے خاتون ورکر کی دیانتداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے تین لاکھ روپے کا نقد انعام اور اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے خاتون ورکر کی تنخواہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے بیٹے کو نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نصرت بی بی کا کردار ستھرا پنجاب ورکرز کے لئے روشن مثال ہے اور ضلعی انتظامیہ ایماندار عملے کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔
