شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد نے خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا

فیصل آباد: انٹرلوپ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور انٹرلوپ ویلفیئر ٹرسٹ نے شفا انٹرنیشنل ہاسپٹلز لمیٹڈ کے اشتراک سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ہسپتال میں پہلے مرحلے کے تحت 166 بستروں پر مشتمل مختلف شعبہ جات اور جدید ایمرجنسی وارڈ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ ہسپتال مجموعی طور پر 423 بستروں پر مشتمل ہو گا جہاں مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال کا انتظام اور طبی نگرانی شفا انٹرنیشنل ہاسپٹلز لمیٹڈ کے تحت ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم کرے گی۔

اس موقع پر انٹرلوپ ہولڈنگز کے چیئرمین مصدق ذوالقرنین نے کہا کہ اس ہسپتال کی تکمیل کے بعد فیصل آباد کے لوگوں کو جدید اور بہتر علاج کے لئے لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی پائیدار معاشی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں اور اس ہسپتال کے ذریعے مقامی سطح پر عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مصدق ذوالقرنین کے مطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال فیصل آباد کے نظام اور طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی منظوری حاصل کرنا بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں