تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لالیاں: پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو ناقص کارکردگی پر2 لاکھ جرمانہ

چنیوٹ: کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ناقص کارکردگی پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لالیاں کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ٹھیکیدار کو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے لالیاں شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ٹھیکیدار کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کو معطل کر دیا ہے۔ وہ ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں اور چناب نگر کا دورہ کر رہے تھے۔

کمشنر نے لالیاں پارک میں قائم کی گئی مریم نواز اوپن لائبریری کو فوری فعال بنانے کی ہدایت کی اور پارکس میں بینچز نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اخبارات، میگزین وکتابیں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہیلتھ فسلیٹیز کے وزٹس بڑھانے کی ہدایت کی اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ادویات ملنے کے بارے میں دریافت کیا اور ادویات سٹور میں میڈیسن کی دستیابی وریکارڈ کا معائنہ کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں