جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا 12واں کانوکیشن چار دسمبر کو ہو گا

فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا 12واں کانوکیشن چار دسمبر کو ہو گا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے۔ قبل ازیں کانوکیشن کے لئے تین دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ کانووکیشن میں بی ایس پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 335 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا جبکہ 215 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس سال کا کانوکیشن یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں مختلف فیکلٹیز کے مجموعی طور پر ایک لاکھ دو ہزار طلباء و طالبات ڈگریاں حاصل کرنے کے اہل قرار پائے ہیں۔ اس سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تین دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس میں تمام میڈل اور ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سلور اور برونز میڈلز کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں میڈلز تقسیم کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں