فیصل آباد: پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے مابین کل 4 نومبر سے شروع ہونے والی تین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے کرکٹ سیریز کے آغاز سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے.دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں اور آج پریکٹس کریں گی۔ ٹیموں کی آمد پر گزشتہ روز ائیرپورٹ سے ہوٹل تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جھنگ روڈ، کوتوالی روڈ، جیل روڈ، لیاقت روڈ، یونیورسٹی روڈ، کلب روڈ سے روٹ پر تمام راستے بند کر کے زیرو ٹریفک کی گئی تھی۔ ہوٹل پہنچنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور انہیں روایتی شال کا تحفہ دے کر استقبال کیا گیا ۔ پاکستان ٹیم آج صبح 11 بجے جبکہ ساؤتھ آفریقہ کی ٹیم سہہ پہر 2 بجے سے 5 بجے تک اقبال سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی. سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 6 نومبر اور تیسرا میچ 8 نومبر کو ہو گا۔
