فیصل آباد (نمائندہ جنگ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مزید 20 طلبہ نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے جس سے یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کی تعداد 2,542 ہو گئی ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بنیش سرور خاں، زائمہ یٰسین، محمد عثمان، زین العابدین، عبداللہ سالک، سنٹر آف ایگریکلچرل بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی سے محمد نثار انجم، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی سے شہلا ریاض، شعبہ سٹرکچر اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ سے عمران شوکت، شعبہ باٹنی سے حافظہ اقراء الماس، شعبہ انٹومالوجی سے محمد عمیر گلزار، انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز سے طاہرہ نسیم، شعبہ پیتھالوجی سے عاصم سلطان، شعبہ باٹنی سے فیاض احمد، شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سے ارباب حسن، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی سے آمنہ ارشد، شعبہ زوالوجی، وائلڈ لائف اور فشریز سے محمد نوید، محمد عاطف علی، مینا جمیل، شعبہ ایگرانومی سے محمد سجاد اور شعبہ باٹنی سے انعم جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو زراعت اور جنگلات کے شعبے میں دنیا بھر کی 34 ویں بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ یہ برصغیر کا سب سے قدیم زرعی ادارہ ہے جو 1906ء سے معیاری تعلیم اور تحقیقی کام فراہم کر رہا ہے۔
