گھنٹہ گھر اور ملحقہ آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کیلئے گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں بجلی، گیس اور واسا کی لائنیں انڈر گراؤنڈ کی جائیں گی۔شہریوں کی تفریح کیلئے رات کے اوقات میں بھی کیا گیاہے۔ گھنٹہ گھر اور ملحقہ آٹھ بازاروں کی بیوٹیفکیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹیز کا اجلاس کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، نیسپاک، فیسکو، سوئی گیس اور میونسپل کارپوریشن کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر نے ہدایت دی کہ فیسکو آئندہ ہفتے سے کام کا آغاز کرے جبکہ منصوبے کی رفتار کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی انڈر گراؤنڈ وائرنگ کے حوالے سے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فیسکو کو 300 ملین روپے ٹرانسفر کئے جائیں گے جبکہ فیسکو اپنی جانب سے مزید400 ملین روپے خرچ کرے گا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پرانی عمارتوں کے بیرونی ڈھانچے کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے ۔ منصوبے کا آغاز کچہری بازار سے کیا جائے گا۔
