جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے 54 اساتذہ دنیا کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

فیصل آباد:‌امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سائنس، میڈیکل اور ٹیکنیکل تحقیق چھاپنے والے معروف عالمی ادارے ایلسویئر کے تعاون سے تیار کی گئی دنیا بھر کے صفِ اول کے دو فیصد سائنسدانوں پر مشتمل فہرست میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے 54 اساتذہ کو شامل کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی یونیورسٹی کے اساتذہ کو اس بڑی تعداد میں دنیا بھر کے بہترین سائنسدانوں پر مشتمل معتبر فہرست میں شامل کیا گیا ہے جسے تحقیقی کارکردگی کا سب سے مستند عالمی حوالہ سمجھا جاتا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ یہ اعزاز یونیورسٹی کے اساتذہ کی محنت، تحقیقی معیار اور بین الاقوامی سطح پر علمی خدمات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکالرز پاکستان کا نام عالمی علمی دنیا میں روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ میں تحقیق کے کلچر کو مزید مضبوط بنانے، اختراعات کو فروغ دینے اور نئی نسل کے محققین کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ اس بڑے پیمانے پر دنیا کی اس معتبر فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جسے تحقیقی کارکردگی کا سب سے مستند عالمی حوالہ سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں