پنجاب حکومت کا ایک سال میں10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا دعوی

لاہور: پنجاب حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریبا دس لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق فروری 2024 سے ابتک صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 36 نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں۔ ان میں تین لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں مریم نواز ہیلتھ کلینکس، سکولز، ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے پیدا کی گئی ہیں۔ علاوہ ازین دو لاکھ تین ہزار روزگار کے مواقع آسان کاروبار فنانس کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ چار لاکھ 75 ہزار 500 ملازمتیں اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں میں دی گئی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں