ہماری ٹیم

Authors List

Authors

  • ڈاکٹر رانا دواد نصیر فارماسسٹ ہیں اور شعبہ فارمیسی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد میں لیکچرار ہیں۔

  • مصنف فارماسسٹ ہیں اور شعبہ فارمیسی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد میں لیکچرار ہیں۔

  • الویرا وقاص کا تعلق ساہیوال سے ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان کی صحافتی دلچسپی کے نمایاں موضوعات میں خواتین اور بچوں کے حقوق، مذہبی اقلیتوں کے مسائل، شہری امور اور زراعت شامل ہیں۔ وہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے بالخصوص ان طبقات اور مسائل کو اجاگر کرنے پر توجہ دیتی ہیں جو عمومی طور پر مرکزی دھارے کی بحث میں نظرانداز رہتے ہیں۔

  • انجینئر غلام شبیر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے پروگرام آفیسر اور واسا فیصل آباد کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ہیں۔

  • رانا فرحان اسلم اسلام آباد میں صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ تحفظ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر خصوصی دسترس رکھتے ہیں۔

  • پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینئر ٹیوٹر ہیں اور یونیورسٹی سے شائع ہونے والے متعدد ادبی و زرعی مجلوں کی ادارت کر چکے ہیں۔

  • احمد اعجاز سینئر صحافی اور سیاسی امور کے ماہر ہیں۔ وہ ملک کے معروف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ رہنے کے علاوہ عالمی نشریاتی اداروں کے لئے بھی سیاسی موضوعات پر لکھتے ہیں۔

  • میاں کاشف اشفاق معروف بزنس لیڈر اور پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین ہیں۔

  • محمد عامر حسینی سینئر صحافی اور متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ وہ نہ صرف فکشن لکھتے ہیں بلکہ شاعری میں بھی طبع آزمائی کرتے ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کا ایک اور اہم پہلو غیر ملکی ادب کے اردو تراجم ہیں۔ادب، صحافت اور ترجمے کے میدان میں ان کی کاوشیں علمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔

  • عرفان چوہدری بائیں بازو کے سیاسی کارکن اور آبی وسائل کے ماہر ہیں۔

  • پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ساجد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ پیراسیٹالوجی کے چیئرمین اور کلائمیٹ چینج گریجویٹ گروپ کے چارٹرڈ ممبر ہیں۔

  • یشفیٰ نور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایم فل اردو کی سکالر ہیں جو صحافت میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔

  • راشد محمود لنگڑیال سینئر بیوروکریٹ اور پالیسی ساز ہیں ۔انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے پبلک ایڈمنسٹریشن جبکہ ہارورڈ کینیڈی سکول سے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز کر رکھا ہے اور معاشیات کے تناظر میں سماجی مسائل پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • فیصل سلیم میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی سکالر اور فری لانس صحافی ہیں۔ سماجی، سیاسی اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • ڈاکٹر محمد ہارون رشید زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ میں اسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ پائیدار جنگلات و موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیق پر جرمنی سے ڈیجیٹل گرین ٹیلنٹ ایوارڈ اور حکومت پاکستان سے یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

  • ڈاکٹر قاسم یعقوب اردو ادب کے ایک نمایاں محقق، نقاد، شاعر اور ناول نگار ہیں۔ ان کی پہچان بطور ایک استاد اور معروف ادبی جریدے "نقاط" کے مدیر کی بھی ہے۔

  • لیاقت علی ایڈووکیٹ سینئر وکیل ہیں اور سماجی و قانونی معاملات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں.

  • ڈاکٹر عبدالعزیز ملک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اردو میں اسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

  • مانیٹرنگ ڈیسک
  • نعیم احمد ایک تحقیقاتی صحافی ہیں جو سماجی مسائل پر لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی تحریریں خاص طور پر پسماندہ طبقات کے حقوق کی وکالت پر زور دیتی ہیں۔

  • نامہ نگار خصوصی