فیصل آباد : گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کی پارکنگ میں آگ لگنے سے ایک بس اور 7 موٹرسائیکلیں جل گئیں ۔ انتظامیہ کے مطابق چارجنگ پر لگی الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگی۔ ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو کے مطابق گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاون کی پارکنگ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں یونیورسٹی بس اور 7 موٹرسائیکلیں آگ کی لپیٹ میں آکر جل کر تباہ ہو گئیں ۔ ریسکیو ٹیم نے 3 فائر کنٹرول وہیکلز کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا ۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم یونیورسٹی ترجمان کے مطابق پارکنگ میں کھڑی الیکٹرک اسکوٹی کی چارجنگ کے دوران بیٹری پھٹنے سے اچانک آگ لگی جس نے قریب کھڑی موٹرسائیکلوں اور بس کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔