فیصل آباد: ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فیصل آباد ڈویژن میں سات ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 79 ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد میں سوا پانچ ارب روپے سے 42، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 کروڑ روپے سے 18، ضلع جھنگ میں 37 کروڑ روپے سے 13 اور چنیوٹ میں 30 کروڑ روپے سے 6 ترقیاتی سکیمیں 15 جنوری 2027ء تک مکمل کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کرانے والے محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ منصوبوں کو شفاف انداز میں مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کروایا جائے گا اور ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ وہ خود بھی پراجیکٹس کی سائٹس پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کی انسپکشن کریں گے۔