فیصل آباد ماسٹر پلان کو ماحولیات کے حوالے سے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا

فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کی تفصیلی اسیسمنٹ کر کے اسے سٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول بنائیں گے۔ یہ بات کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہی ہے وہ فیصل آباد ماسٹر پلان کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے بریفنگ لے رہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر آصف چوہان، ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب،ڈائریکٹرز اسما ء محسن،جنید حسن منج، یاسراعجاز چٹھہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ماسٹر پلان پر ماحولیات کے حوالے سے فاضل عدالت کے اعتراضات دور کرکے اسے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور جدید شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پلاننگ بھی کی جائے گی۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے پس منظر، تفصیلات،اس حوالے سے کی جانے والی سٹڈی اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی ماسٹر پلان کی حتمی کلیئرنس کے لئے محکمانہ اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ کمشنر نے فیصل آباد ماسٹر پلان کے مختلف اہم پہلوؤں،زمینوں کے استعمال کی تقسیم کے زونز، پائیدار صنعتی، زرعی، تعلیمی، سماجی و شہری ترقی کے لئے مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا اور کہا کہ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا اور پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی عالمی معیار کے مطابق ترقی کیلئے حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ فاضل عدالت کے اعتراضات دور کرنے کے لئے ضروری قانونی، تکنیکی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں