پانی کے ضیاع کو روکنے کے لے فیصل آباد میں پنجاب کے پہلے اسمارٹ واٹر میٹر منصوبے کا آغاز

فیصل آباد میں واسا نے جائیکا کے تعاون سے اسمارٹ واٹر میٹر منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد اسمارٹ واٹر میٹر منصوبہ ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 8,400 جدید اسمارٹ واٹر میٹر نصب کیے جائیں گے۔ اسمارٹ میٹرنگ سسٹم سے پانی کے استعمال کی ریموٹ مانیٹرنگ اور خودکار میٹر ریڈنگ ممکن ہو گی جس سے پانی کے ضیاع اور لیکیج کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ اسمارٹ میٹرنگ سے شفاف بلنگ، بہتر ریونیو اور مؤثر آبی انتظام کو فروغ ملے گا جبکہ جدید نظام توانائی کے اخراجات میں کمی اور پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہو گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں