ریحان اشرف قتل کیس: ملزموں کی تلاش کے لئے 12 ٹیمیں تشکیل، 6 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

فیصل آباد: صنعتکار میاں ریحان اشرف کے قتل کے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔سی پی او تنویر حسین کے مطابق تفتیش کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی پولیس کی 12 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں 24 گھنٹے کیس پر کام کر رہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز، گاڑیوں کے ٹریکرز، فرانزک شواہد اور جیو فینسنگ سے مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ چوری شدہ گاڑی ویلے پارکنگ کا ملازم اکیلا لے کر نہیں گیا تھا بلکہ گاڑی کی پچھلی نشست پر ایک مسلح شخص بھی موجود تھاجس نے گن پوائنٹ پر گاڑی پارکنگ سے نکلوائی۔ پولیس نے گاڑی لے جانے والے ویلے پارکنگ کے ملازم سمیت پانچ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ان میں گاڑی چلانے والے ویلے پارکنگ ملازم اور موٹرسائیکل پر گاڑی کے تعاقب میں آنے والے اس کے دو ساتھی ملازمین بھی شامل ہیں۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں: https://chenabplus.com/suspects-who-stole-a-vehicle-from-the-chenab-club-parking-lot-killed-the-owner-when-he-pursued-them/

Author

اپنا تبصرہ لکھیں