بھیک کم لانے پر 10 سالہ یتیم بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور آگ لگانے کے الزام میں چچا گرفتار

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر چچا اور چچی نے 10 سالہ بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے بچی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے بچی کے چچا عامر مشتاق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ چچی سونیا کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر مشتاق نے اپنی بیوی سونیا کے ساتھ مل کر بھتیجی نشاء پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگائی۔ ابتدائی تفتیش  کے مطابق بچی سے زبردستی بھیک منگوائی جاتی تھی اور کم پیسے لانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں گھریلو کام نہ کرنے پر بھی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ دس سالہ نشاء کو جھلسنے کے باعث تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین وفات پا چکے ہیں اور وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ چچا اور چچی کے پاس رہائش پذیر تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں