نفیسی آرٹ گیلری فنکاروں کی تخلیقات کی نمائش کامؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو گی، طارق جاوید چوہدری

فیصل آباد: نفیسی آرٹ گیلری فنکاروں کو اپنی تخلیقات کی نمائش اور فن کے شائقین کو معیاری فن پاروں سے روشناس کروانے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ بات سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل آباد طارق جاوید چوہدری نے کہی ہے وہ نفیسی آرٹ گیلری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے گیلری میں آویزاں قرآنی خطاطی اور مختلف موضوعات پر مبنی پینٹنگز کے فن پاروں کا معائنہ کیا اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارت اور فن پاروں کے معیار بالخصوص قرآنی خطاطی، اسلامی تہذیب و ثقافت اور روحانی اقدار کی عکاسی کو سراہا۔ افتتاحی تقریب میں شہر کے نامور آرٹسٹس سعید ندرت، احسان قلمکار، انعام قلمکار، سلیم انصاری، نازیہ مختار، پروفیسر فہیم طفیل، رانا غضنفر علی، گلزار بٹ، محمد افضل، محمد نوید، محمد حسن، محمد معیز، انس قلمکار اور سلیم سمی بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک فنکاروں نے نفیسی آرٹ گیلری کے قیام کو فیصل آباد میں فنونِ لطیفہ کے فروغ اور مقامی فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں