فیصل آباد: فرنیچر سازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان فرنیچر کونسل کے اشتراک سے عالمی معیار کی فرنیچر نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بات کمشنر مسرت جبیں نے کہی ہے وہ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد کاشف اشفاق سے ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کمشنر کو چنیوٹ فرنیچر انڈسٹری کی اپ لفٹنگ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پاکستان فرنیچر کونسل کی طرف سے فرنیچر سازی کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مقامی دستکاریوں اور ہنرمندوں کے کام کو فروغ دے کر اسے عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے جاری کاوشوں بارے آگاہ کیا۔ کمشنر نے چنیوٹ فرنیچر انڈسٹری کو مزید پروان چڑھانے کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ عالمی معیار کی فرنیچر نمائش کے لئے پاکستان فرنیچر کونسل کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
